رسائی کے لنکس

ایشز سیریز: برسبین ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے سلیکشن چیئرمین ٹریور ہونز کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے وکٹ کیپر کا انتخاب مشکل کام تھا لیکن اس وقت آسٹریلیا میں ٹم پین بہترین وکٹ کیپر ہیں۔

آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

میتھیو ویڈ، میٹ رینشا اور گلین میکسویل کی جگہ وکٹ کیپر ٹم پین، بیٹسمین کیمرون بین کرافٹ اور شان مارش کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کی 13 رکنی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، کیمروان بین کرافٹ، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، پیٹر ہینڈز کومب، شان مارش، ٹم پین، مچل اسٹارک، پیٹ کومنز، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لایون، چیڈ سائرز اور جیکسن برڈ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے سلیکشن چیئرمین ٹریور ہونز کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے وکٹ کیپر کا انتخاب مشکل کام تھا لیکن اس وقت آسٹریلیا میں ٹم پین بہترین وکٹ کیپر ہیں اور وہ آخر کے نمبروں پر بیٹنگ بھی اچھی کرتے ہیں۔

ٹریورز ہونز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا لیکن ایشز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اس لیے ان کے بقول وہ نہیں سمجھتے کہ اس سیریز کے لیے انہیں دوبارہ موقع دیا جائے جبکہ وہ توقع کے مطابق کارکردگی بھی نہیں دکھا رہے تھے۔

میٹ رینشا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ جس طرح کھیل پیش کررہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے انہیں پہلے ٹیسٹ کے لیے زیرغور نہیں لایا گیا، وہ ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں اور ہم انہیں آسٹریلیا کے لیے طویل المدت کھلاڑی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ٹریورز ہونز کا کہنا تھا کہ چیڈ سائرز کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ وہ وہاں کی کنڈیشنز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور وہ ایڈیلیڈ میں عمدہ بولنگ کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG