رسائی کے لنکس

کراچی: مذہبی رہنما پر حملے کے خلاف بدھ کو ہڑتال کا اعلان


کراچی اسٹرائیک کال
کراچی اسٹرائیک کال

منگل کو بھی کراچی میں مشتعل افراد نے تین گاڑیوں کو آگ لگا دی، جبکہ مولانا فاروقی پر حملے کے خلاف گلشن اقبال، ناگن چورنگی، واٹر پمپ، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ اور کورنگی ایکسپریس وے پر پتھراوٴکیا گیا اور ٹائر جلائے گئے

تنظیم اہلسنت والجماعت نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے خلاف بدھ کو شہر میں ہڑتال کی جائے گی، جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔اِس بات کا اعلان اہلسنت و الجماعت کراچی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد فیاض، مولانا تاج محمد حنفی اور دیگر رہنماوٴں نے لیاقت نیشنل اسپتال میں کی گئی ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

منگل کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مولانا اورنگزیب فاروقی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے مولانا زخمی ہوگئے، جبکہ 4 پولیس اہل کار، ان کے ذاتی محافظ اور ڈرائیور سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹر محمد فیاض نےکہا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کے خلاف بدھ کو کراچی میں پرامن ہڑتال کی جائے گی، جبکہ سندھ بھر میں پُرامن یوم سوگ منایا جائے گا۔

دوسری جانب، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اتحا د کے صدر ارشاد حسین بخاری کا کہنا ہے کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر بدھ کوپبلک ٹرانسپورٹ خاص کر بسیں اور ویگنیں چلانا ممکن نہیں اس لئے بدھ کو پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہوگی۔

منگل کو بھی کراچی میں مشتعل افراد نے تین گاڑیوں کو آگ لگا دی، جبکہ مولانا فاروقی پر حملے کے خلاف گلشن اقبال، ناگن چورنگی، واٹر پمپ، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ اور کورنگی ایکسپریس وے پر پتھراوٴکیا گیا اور ٹائر جلائے گئے۔
XS
SM
MD
LG