’میریڈئین انٹرنیشنل سینٹر‘ نامی تھنک ٹینک کی دعوت پر امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے آرمی پبلک سکول پشاور کے 12 طلبہ اور ان کی ٹیچرز نے واشنگٹن ڈی سی میں تاریخی ’کیپیٹل ہل‘ عمارت کا دورہ کیا۔
اِس عمارت کو امریکی سیاست میں طاقت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ وہی عمارت ہے جہاں امریکی ایوانِ نمائندگان، یعنیٰ سینیٹ اور ’ہاؤس‘ کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔
آرمی پبلک سکول کے بچوں کے لیے اس دورے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ دورے کے بعد ’وائس آف امریکہ‘ سے اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے، آرمی پبلک سکول کے طلبہ نے کہا کہ انہوں نے امریکیوں اور ان کے ملک کو اس تاثر سے مختلف پایا ہے جو ان کے ذہنوں میں تھا۔
ایک طالب علم نے کہا کہ انہیں امریکہ اور پاکستان میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا اور یہ کہ دونوں جگہہ انسان ہی بستے ہیں چاہے پاکستان ہو یا امریکہ۔
تفصیل وڈیو پیکیج میں ملاحظہ کیجئیے۔