رسائی کے لنکس

پی ایس ایل فائیو: پوائنٹس ٹیبل پر کون سی ٹیم کہاں کھڑی ہے؟


ملتان سلطانز آٹھ پوائںٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست ہے۔ (فائل فوٹو)
ملتان سلطانز آٹھ پوائںٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اب تک 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور فائنل سمیت 18 میچز باقی ہیں۔ تاہم اس سے قبل پوائںٹس ٹیبل پر سیمی فائنل کے لیے جگہ بنانے والی ٹیموں کی پوزیشن کسی حد تک نمایاں نظر آ رہی ہے۔

پوائںٹس ٹیبل پر اب تک کسی بھی ٹیم کے 12 پوائنٹس نہیں ہوئے جو سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کی ضمانت ہے۔

کون سی چار ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی اور کون سی دو ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوں گی؟ اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

پی ایس ایل فائیو میں شامل تمام چھ ٹیمیں دس دس میچز کھیلیں گی۔ ایونٹ میں اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے زیادہ سات میچز کھیل چکی ہے۔

کوئٹہ اور پشاور چھ، چھ جب کہ کراچی، لاہور اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں۔

ملتان سلطانز آٹھ پوائںٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست ہے اور اس کے پاس مزید پانچ میچز باقی ہیں۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ، چھ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پانچ پانچ اور لاہور قلندرز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

لاہور قلندرز نے چار میچز میں سے اب تک صرف ایک ہی میچ جیتا ہے لہذا اس کے سب سے کم دو پوائنٹس ہیں۔ اتنے کم پوائنٹس کو دیکھتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل دکھائی دیتی ہے۔

سیمی فائنل جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ ہوگا جن میں سے کوئی ایک میچ جیت کر سیزن فائیو کی چیمپئن ٹیم کہلائے گی۔

تمام ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ کو دیکھیں تو ملتان سلطانز کا نیٹ رن ریٹ سب سے زیادہ یعنی ایک اعشاریہ 415 ہے۔

کراچی کنگز کا نیٹ رن ریٹ منفی صفر اعشاریہ 196 ہے۔ اسی طرح کوئٹہ کا نیٹ رن ریٹ منفی صفر اعشاریہ 452، اسلام آباد یونائٹیڈ منفی صفر اعشاریہ 051، پشاور زلمی منفی اعشاریہ 43 اور لاہور قلندرز کی ٹیم ٹیم کا نیٹ رن ریٹ منفی صفر اعشاریہ 292 ہے۔

XS
SM
MD
LG