رسائی کے لنکس

پی ایس ایل کے لیے علی ظفر کا گانا 'میلہ لوٹ لیا' ریلیز


علی ظفر کی آواز اور پرفارمنس سے سجا گانا 'میلہ لوٹ لیا' کو 20 لاکھ سے زائد افراد یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔
علی ظفر کی آواز اور پرفارمنس سے سجا گانا 'میلہ لوٹ لیا' کو 20 لاکھ سے زائد افراد یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے لیے اپنا گانا 'میلہ لوٹ لیا' سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا ہے۔

اتوار کو ریلیز ہونے والے اس گانے کو یوٹیوب پر پیر کی صبح تک 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس گانے کو پسند کیا اور اس پر تبصرے کیے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے موقع پر پی ایس ایل کا آفیشل نغمہ 'تیار ہو' ریلیز ہوا تھا جس کے مرکزی گلوکار علی عظمت تھے۔

اس گانے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد علی عظمت اور علی ظفر میں ٹوئٹر پر نوک جھونک شروع ہو گئی تھی۔

علی ظفر نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنے پرستاروں کے اصرار پر اپنی آواز میں گانا تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا جو نہایت کم وقت میں تیاری کے بعد اتوار کو ریلیز کیا گیا۔

'میلہ لوٹ لیا' علی ظفر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس پر ان کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں نے بھی پرفارم کیا ہے۔

علی ظفر نے ویڈیو کے لیے اپنے پرستاروں سے بھی اپنی ڈانس ویڈیوز بنا کر اُنہیں بھیجنے کا کہا تھا جنہیں گانے میں شامل کیا گیا ہے۔

میلہ لوٹ لیا‘ کا دورانیہ پانچ منٹ اور دس سکینڈ پر مشتمل ہے۔ علی ظفر نے گانے کو اپنے مداحوں کے نام وقف کرتے ہوئے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ ان کے پرستاروں کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں تھا۔

پی ایس ایل کے ابتدائی تینوں ایڈیشنز کے نغمے علی ظفر کی آواز میں تھے۔ لیکن پی ایس ایل سیزن دو کا نغمہ 'اب کھیل جمے گا' کو شائقین اب تک کا بہترین گانا قرار دیتے ہیں۔

'میلہ لوٹ لیا' پر ٹوئٹر صارفین نے اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے ہیں ان میں سے کچھ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

XS
SM
MD
LG