رسائی کے لنکس

جون ٹینتھ: امریکہ میں غلامی کے خاتمے کا دن


155 سال پہلے 19 جون وہ تاریخ تھی جب افریقی امریکیوں کے آخری گروہ کو خوش خبری دی گئی تھی کہ وہ غلامی سے آزاد ہوچکے ہیں۔

جنوبی ریاستوں میں غلاموں کی آزادی کا اعلان 1863 میں جاری کیا جاچکا تھا لیکن ٹیکساس کے شہر گیلویسٹن میں موجود غلاموں کو ان کی آزادی کی خبر اس وقت تک نہیں ملی جب تک خانہ جنگی میں کامیاب یونین فوج کے اہلکار وہاں نہیں پہنچ گئے۔

اگلے سال سے گیلویسٹن میں سابق غلاموں نے جون کی انیسویں تاریخ کو آزادی کا تہوار منانا شروع کیا جسے جونٹینتھ کا نام دیا گیا۔ یہ جون نائن ٹینتھ کا مخفف تھا۔
یہ جشن دوسری امریکی ریاستوں میں پھیلتا گیا اور گھانا، جنوبی کوریا اور اسرائیل جیسے دوردراز کے ملکوں میں بھی۔

ورجینیا اور نیویارک جیسی بعض ریاستوں نے جون ٹینتھ کو ریاستی ملازمین کے لیے تعطیل قرار دیا ہے جس کی تنخواہ منہا نہیں کی جاتی۔ کئی نجی ادارے بھی اس دن اپنے ملازمین کو چھٹی دیتے ہیں۔

اس سال کرونا وائرس کی وبا کے باعث ملک بھر میں روایتی پریڈز اور محافل موسیقی منعقد نہیں کی گئیں۔ ان کے بجائے سماجی فاصلے کو یقینی بناٹے ہوئے آں لائن تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

بعض تنظیموں نے پرامن مظاہرے کیے اور ووٹرز کی رجسٹریشن اور سیاہ فاموں کے کاروبار کو فروغ دینے کی مہم چلائی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ جون ٹینتھ ہماری تاریخ پر ایک داغ کی یادگار بھی ہے اور ہمارے قوم کی تاریکی پر فتح حاصل کرنے کی بے مثال اہلیت کا جشن بھی۔

XS
SM
MD
LG