رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان کے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں نیٹو کی سربراہی میں قائم سیکورٹی اتحاد نے بتایا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

عسکریت پسندوں کے حملوں میں اس سال کے دوران اب تک 9 اہل کار ہلاک چکے ہیں۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ریزولٹ سپورٹ مشن نے کہا کہ جب تک متاثرہ اہل کاروں کے اہل خانہ کو اطلاع نہیں دے دی جاتی، ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ اس حملے کی مزید تفصلات جاری نہیں کی گئیں۔

طالبان نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے افغانستان کے مشرقی صوبے وردک میں منگل کو گھات لگا کر حملہ کیا اور دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ حملہ ضلع سید آباد میں کیا گیا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں اسی واقعہ کے بارے میں بتایا تھا جس میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاک ہوئے یا انہوں نے کسی دوسرے حملے کی بات کی تھی۔

افغانستان میں ریزولٹ سپورٹ مشن کے تحت تقریباً 17 ہزار فوجی موجود ہیں جن میں سے لگ بھگ نصف کا تعلق امریکہ سے ہے۔ امریکہ کے کچھ فوجی دستے انسداد دہشت گردی کی مہم کے تحت بھی ملک میں کام کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG