حال ہی میں ریاستِ الے نوائے کے شہر شکاگو میں بین العقائد اور بین الامذاہب ہم آہنگی کے حوالےسے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔
ادارہ ’کامن گراؤنڈز‘ کے توسط سے منعقدہ اِس کانفرنس میں مختلف شہبائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور مضامین پڑھے۔
تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی نے ایک گفتگو میں بتایا کہ کانفرنس میں تعلیم، مذہب، کاروبار، سیاست، معاشرت سےتعلق رکھنے والے ماہرین موجود تھے جِس کا عنوان تھا: ’ امریکہ میں مسلمان کس طرح سے خوش اسلوبی سے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔‘
ڈاکٹر کاظمی نے اسلامی معاملات کے لحاظ سے شکاگو کو مساجد کا شہر قرار دیا، جہاں اُن کے بقول، مذہبی معاملات پر لوگوں کی رغبت اور سبقت قابلِ قدر ہے۔
تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے: