پاکستان کی صفِ اول کی کامیاب خاتون، ’آرڈر آف دی برٹش ایمپائر‘ کی حامل، ڈیم امینہ سید، جنہیں پاکستان میں کسی ملٹی نیشنل ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے، سنہ 1986 سے ’اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس‘ کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ اِس کے علاوہ، امینہ سید 2009ء میں ’او آئی سی سی آئی‘ کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔
امینہ سید درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہ چکی ہیں۔ ان کے مطابق، آج بھی انہیں تعلیم کے شعبے سے سب سے زیادہ لگاؤ ہے۔
آج سے تقریباً 28 سال قبل، ’اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس‘ میں اپنی ذمہ داریاں انہوں نے کچھ اس طرح سنبھالیں کہ اس ادارے نے ترقی کی وہ منازل طے کیں جو زبان زدِ خاص و عام ہیں۔ آج اسی ادارے کی کتابیں ہر اسکول میں کورس کا لازمی حصہ ہیں، جبکہ اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور امینہ سید کی ایک اور کامیاب کاوش، ’لٹریچر فیسٹیول‘ ہے، جو اپنے انعقاد کے سات سال مکمل کر چکا ہے۔
ایک خاتون کی حیثیت سے، امینہ سید نے یہ سب کیسے کیا اور ان کی اپنی ذات کن خصوصیات کا احاطہ کرتی ہے، یہ جاننے کے لئے ’وائس آف امریکہ‘ کے نمائندے نے ان کا خصوصی انٹرویو لیا۔
تفصیل کے لیے وڈیو رپورٹ ملاحظہ کیجئیے: