کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر تین کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا اور مارکیٹ سرمایہ 9795 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ پولیس کی اندرونی کہانی ۔۔۔ سندھ پولیس میں مبینہ سیاسی بھرتیوں اور تقرریوں پر اختلافات کے باعث، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ رخصت پر چلے گئے
انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس میں خاصی مہارت کی بنا پر ہی، اُنھیں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈر کراچی تعینات کیا تھا۔ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار قبائلی علاقوں میں بریگیڈ کی قیادت کا تجربہ رکھتے ہیں اور ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی رہ چکے ہیں
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ عمارت سے چھلانگیں لگانے اور جھلسنے سے 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
پاکستانی سینماؤں میں پچھلے کچھ عرصے سے اچھی اور معیاری فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔ اور اب اس ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں ایک ڈراؤنی فلم کا بھی اضافہ ہونے والا ہے۔ عکس بند، ملک کی پہلی فاؤنڈ فوٹیج ہارر فلم ہوگی۔ فلم کی کاسٹ اور ہدایتکار کے ساتھ وی او اے کی خصوصی گفتگو ملاحظہ کیجئے اس وڈیو رپورٹ میں:
پیر کے روز جواں سال نیوز کاسٹر اور ابھرتے ہوئے شاعر وجیہ ثانی کے شعری مجموعے، ’محبت راستے میں ہے‘ کی تقریب رونمائی آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں برصغیر کے نامور شعرا کی شرکت نے محفل کو چار چاند لگا دئیے اس تقریب کا احوال کراچی سے ہمارے نمائندے سعود ظفر کی اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی بارہویں پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکجنگ نمائش کا احوال سعود ظفر کی اس رپورٹ میں
رننگ ہو، سائیکلنگ ہو، سوئمنگ ہو یا پھر باکسنگ، پاکستانی ایتھلیٹس ہر کھیل میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں اولمپکس اور دیگر عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کیلئے میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں۔ کراچی سے ہمارے نمائندے سعود ظفر نے چند کھلاڑیوں سے ایتھلیٹکس کے مستقبل کے بارے میں گفتگو کی۔ آئیے رپورٹ دیکھتے ہیں۔
آج سے تقریباً 28 سال قبل، اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس میں اپنی ذمہ داریاں انہوں نے کچھ اس طرح سنبھالیں کہ اس ادارے نے ترقی کی وہ منازل طے کیں جو زبان زدِ خاص و عام ہیں
پاکستان کی صفِ اول کی کامیاب خاتون، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کی حامل، ڈیم امینہ سید، جنہیں پاکستان میں کسی ملٹی نیشنل ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے، سنہ 1988 سے امینہ سید ’اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس‘ کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں
فرانس کے دارالحکومت، پیرس میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے باوجود، موسمیاتی تبدیلی پر اہم عالمی اجلاس، شڈول کے مطابق، 30 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں ماہرین، 140 ملکوں کے سربراہانِ مملکت و حکومت؛ کے علاوہ 40000 وفود اور 130 غیر سرکاری تنظیموں کے منتظمین شریک ہوں گے۔
پاکستانی عہدیدار یہ کہتے آئے ہیں کہ داعش ایک خطرہ ضرور ہے لیکن ملک میں اس کا کوئی وجود نہیں اور بعض شدت پسند اس کا نام استعمال کر کے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے 1171 افراد میں سے 282 دہشت گردی میں جب کہ 841 ڈکیتی اور 10 بھتہ خوری میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔