رسائی کے لنکس

کراچی: مبینہ فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ، 3 افراد ہلاک


واقعہ جمعہ کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب یہ تینوں افراد اسی علاقے میں واقعہ ایک امام بارگاہ سے نماز جمعہ پڑھ کر واپس گھر جارہے تھے کہ شفیق موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار پر اندھادھند فائرنگ کردی

کراچی کے علاقے بفرزون میں شفیق موڑ کے قریب چار نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فرقہ ورانہ قتل اور ٹارگٹ کلنگ ہے۔

واقعہ جمعہ کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب یہ تینوں افراد اسی علاقے میں واقعہ ایک امام بارگاہ سے نماز جمعہ پڑھ کر واپس گھر جارہے تھے کہ شفیق موڑ پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار پر اندھادھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع ہی پر ہلاک ہوگئے، جبکہ باقی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر روحینہ حسن نے صحافیوں کو بتایا کہ دو افراد موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

تاہم، تیسرے شخص کی حالت تشویشناک تھی۔ لیکن، وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے دو افراد رشتے میں باپ بیٹے تھے۔

واقعے کے فوری بعد، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے، جبکہ کچھ دیر بعد ہی سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔

XS
SM
MD
LG