رسائی کے لنکس

عالیہ اور رنبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کے ہاں اتوار کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کی یہ پہلی اولاد ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی 'اے این آئی' کے مطابق عالیہ اور رنبیر اتوار کی صبح ممبئی کے 'سر ایچ این ریلائنس اسپتال' آئے تھے جہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔

عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ "یہ ہماری زندگی کی سب سے بہترین خبر ہے۔ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔"

اداکارہ نے کہا کہ ہم اب والدین بن گئے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے رواں برس جون میں سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

عالیہ اور رنبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر 'عالیہ بھٹ' اور 'رنبیر کپور' کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ان کے مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کا یہ معروف جوڑا 14 اپریل 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی وڈ فلم 'ہارٹ آف اسٹون' کا ٹیزر بھی ریلیز ہوا تھا، جب کہ رواں برس ستمبر میں عالیہ اور رنبیر پہلی بار ایک ساتھ فلم 'براہماسترا' میں نظر آئے تھے۔

XS
SM
MD
LG