رسائی کے لنکس

'قدرت کا نظام اس طرح کام کرتا ہے'


نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پروٹیز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر ختم کر دیا۔
نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پروٹیز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر ختم کر دیا۔

ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی نے نہ صرف ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ کیا، بلکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

اتوار کو نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 158 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بنا سکی۔

نیدرلینڈز کو 13 رنز سے کامیابی تو ملی لیکن اس کامیابی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان ٹیم کو ہوا، کیوں کہ نیدرلینڈز پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی تھی جس کی جیت نے نہ صرف جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا بلکہ پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی راہ بھی ہموار کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کا تمام تر انحصار جنوبی افریقہ کی شکست اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقی ٹیم دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر تھی۔

جنوبی افریقہ کی اپ سیٹ شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹر پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرے میں کہا ہے کہ" جب آپ صبح دیر سے اٹھے اور یہ دیکھا کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے تو کچھ اس طرح ہوتا ہے۔"

جیا خانم نامی ٹوئٹر صارف نے نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی میم شیئر کی جس پر لکھا تھا 'ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تمہیں بھی لے ڈوبے ہیں'۔

ایک ٹوئٹرصارف نے جنوبی افریقہ اور نیدرلیںڈز کے درمیان میچ ختم ہونے کے بعد کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ فیلڈ میں جاتے اور نیدرلینڈز کی ٹیم کو باہر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیدر لینڈز کے کھلاڑی بابر کو کہتے ہیں آپ اب میچ میں اپنی جیت کو یقینی بنانا جس پر بابر انہیں ہاتھ لہرا کر شکریہ کہتے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے نیدرلینڈز کی ٹیم کی تصویر شیئر کی اور اس پر تبصرہ کیا کہ "قدرت کا نظام اس طرح کام کرتا ہے۔"

حنان نامی ٹوئٹر صارف کہتے ہیں مجھے نیدرلینڈز سے پیار ہے۔ اگر فٹ بال ورلڈ کپ سے پرتگال باہر ہو گیا تو میں آخری سانس تک نیدرلینڈز کی سپورٹ کروں گا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے یہ میم شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کیا کہ پاکستانی شائقین نیدرلینڈز کی ٹیم کے سامنے۔

ایک صارف نے کہا کہ پاکستان نیدرلینڈز کی جیت کو اس طرح دیکھ رہا ہے۔

اذان احمد نے ایک میم شیئر کی جس پر 'معجزہ 'تحریر ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اذان کہتے ہیں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی ہے۔

XS
SM
MD
LG