رسائی کے لنکس

فضائی کمپنیوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ


فضائی کمپنیوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ
فضائی کمپنیوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جاری سیاسی بے چینی کی لہر سے جہاں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، وہیں ہوائی سفر کے کرایوں میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

دنیا بھر میں مسافر طیارے اڑانے والی کمپنیاں اپنے کرایوں میں تیزی سے اضافے کررہی ہیں تاکہ وہ جٹ طیاروں کے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مطابقت پیدا کرسکیں۔

فضائی کمپنیوں کا کہناہے کہ ہوائی سفر میں کے اخراجات میں ایندھن کا حصہ 30 فی صد ہوتاہے۔

تیل کی قیمتوں میں تیل کے تاجروں کے اس خدشے کے باعث تیزی سے اضافہ ہوا ہے کہ لیبیا جیسے تیل برآمد کرنے والے ممالک سے دنیا کو تیل کی روزانہ کی فراہمی رک سکتی ہے۔

کچھ امریکی فضائی کمپنیاں پہلے ہی اس سال چھ بار اپنے کرایوں میں اضافہ کرچکی ہیں۔ جب کہ پچھلے سال یہ اضافہ چار بار ہوا تھا۔ اب امریکہ کے اندر جہازوں میں سفر کرنے والے کاروباری افراد ایک سال پہلے کے مقابلے میں ایک سو ڈالر زیادہ یک طرفہ کرایہ ادا کررہے۔جب کہ عام یک طرفہ کرایوں میں 40 سے 60 ڈالر تک کا اضافہ ہوچکاہے۔

امریکی فضائی کمپنیوں نے بیرون ملک سفر ، مثلاً پیرس ، فرینکفرٹ اور دوسرے یورپی ممالک کے لیے 360 سے لے کر400 ڈالر تک ایندھن کے سرچارج بڑھا دیے ہیں۔

چینی فضائی کمپنیوں نے بھی ، یوکرین، برطانیہ اور کینیڈا کی فضائی کمپنیوں کی طرح مسافروں کے لیے اپنے ایندھن سرچارج میں اضافہ کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG