رسائی کے لنکس

عالمی ادارہ خوراک کی افغان امداد میں کٹوتی


عالمی ادارہ خوراک کی افغان امداد میں کٹوتی
عالمی ادارہ خوراک کی افغان امداد میں کٹوتی

خوراک کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کے لیے اپنی غذائی امداد میں کٹوتی کررہا ہے جس کی وجہ ادارے کو عطیہ دینے والے ممالک کی طرف سے فنڈ کی فراہمی میں کمی بتائی گئی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے پیر کو بتایا کہ اب ستر لاکھ افغان باشندوں کی بجائے ادارہ صرف اڑتیس لاکھ لوگوں کو خوراک مہیا کرسکتا ہے۔

ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایجنسی افغانستان میں سب سے زیادہ ضرورت مند لوگوں خصوصاً خواتین اور بچوں کے لیے غذائی امداد فراہم کرنے پر توجہ دے گی۔

عالمی ادارہ خوراک کو اپنے متعین کردہ منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے 22کروڑ ڈالردرکار ہیں۔

XS
SM
MD
LG