رسائی کے لنکس

افغانستان: فضائی حملے میں دو عسکریت پسند لیڈر ہلاک


افغانستان: فضائی حملے میں دو عسکریت پسند لیڈر ہلاک
افغانستان: فضائی حملے میں دو عسکریت پسند لیڈر ہلاک

افغانستان میں نیٹو نے کہاہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں فضائی حملے سے دو عسکریت پسند لیڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔جب کہ صوبہ سنگان میں جمعرات کے روز چار شورش پسند ہلاک کردیے گئے تھے۔

نیٹو نے جمعے کے روز کہا کہ اس کی فورسز نے عسکریت پسند گروپ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے دو عسکریت پسند لیڈروں بلال کندوزئی اور شاد محمد کو نشانہ بنایا جو ملک کے شمالی علاقے میں افغان اور اتحادی افواج کے خلاف خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات کے روز ایک اور کارروائی کے دوران سنگان کے قریب واقع صوبے بلخ میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے ایک لیڈر اور کئی مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔اتحادی افواج کا کہناہے کہ عسکریت پسند لیڈر خودکش حملہ آوروں کی بھرتی اور تربیت میں ملوث تھا۔

ایک اور خبر میں کہا گیاہے کہ نیٹو اور افغان صدر حامد کرزئی نے صوبے قندوز میں پولیس کے سربراہ عبدالرحمن سید خیلی او ردو دوسرے پولیس اہل کاروں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے جو جمعرات کو ایک خودکش دھماکے کی نذر ہوگئے تھے۔

طالبان نے قندوز شہر میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG