رسائی کے لنکس

کابل میں سرکاری ملازمین کی بس پر خودکش حملہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے دفتر کے ملازمین ایک بس میں سفر کر رہے تھے کہ پیر کی صبح اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں پیر کو سرکاری ملازمین کی ایک گاڑی پر خودکش بم حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک جب کہ 13 زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے دفتر کے ملازمین ایک بس میں سفر کر رہے تھے کہ پیر کی صبح اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

طالبان نے ذرائع ابلاغ کے نام ایک پیغام میں اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

طالبان کی طرف سے 24 اپریل کو موسم بہار کی تازہ کارروائیوں کے آغاز کے بعد دارالحکومت کابل میں یہ پہلا حملہ ہے۔

طالبان کی افغانستان کے صوبہ قندوز میں سرکاری فورسز سے لڑائی جاری ہے، جہاں ہزاروں افغان فوجی اہلکار شدت پسندوں کے حملوں کو پسپا کرنے میں مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG