رسائی کے لنکس

خودکش بم حملے میں افغان صدر کے قریبی عزیز ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی شہر قندھار میں خودکش حملہ آور عید ملنے کے لیے آنے والے مہمانوں میں شامل تھا جس نے حشمت کرزئی سے بغل گیر ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

افغانستان میں ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں صدر حامد کرزئی کے قریبی عزیز حشمت کرزئی ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق منگل کو جنوبی شہر قندھار میں خودکش حملہ آور عید ملنے کے لیے آنے والے مہمانوں میں شامل تھا جس نے حشمت کرزئی سے بغل گیر ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

حشمت کرزئی افغان صدارتی امیدوار اشرف غنی کے بھی قریبی اتحادی تھے۔

افغانستان میں پیر کو عید الفطر منائی گئی تھی اور روایتی طور پر عمائدین سے ملنے کے لیے آنے والوں کا سلسلہ ایک دو روز تک جاری رہتا ہے۔

اس سے قبل بھی افغانستان میں خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں آکر متعدد کارروائیاں کر چکے ہیں۔

اعلیٰ افغان امن کونسل کے سربراہ اور سابق صدر برہان الدین ربانی کو بھی 2011ء میں ان کی سالگرہ والے روز ان سے ملاقات کے لیے آنے والوں میں شامل خودکش بمبار نے دھماکا کر کے ہلاک کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG