رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں سات افراد ہلاک


افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ دھماکا صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں ایک اہم سرکاری عمارت پر کیا گیا جس میں صوبائی گورنر اور صوبائی کونسل کے سربراہ کے دفاتر ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک اور ضلعی گورنر حاجی فتح اللہ بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد حاجی فتح اللہ نے بتایا کہ ’’میں گورنر کے دفتر میں ایک تقریب میں شریک تھا جب یہ دھماکا ہوا، جس سے میں بے ہوش ہو گیا۔ جب مجھے ہوش آیا تو میں اسپتال میں تھا۔‘‘

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

طالبان کی طرف سے یہ کارروائیاں ایسے وقت کی جا رہی ہیں جب افغان حکومت ملک میں قیام امن کے لیے مصالحت کی کوششوں میں مصروف ہے۔

XS
SM
MD
LG