رسائی کے لنکس

افغانستان: غیر ملکی خواتین ڈاکٹروں سمیت 5 امدادی کارکن اغواء


افغان حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں دو غیر ملکی خواتین ڈاکٹروں سمیت پانچ امدادی کارکنوں کو اغواء کر لیا ہے۔

صوبائی پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم سے منسلک یہ افراد منگل کو گھوڑوں پر سوار ہو کر مرکزی شہر فیض آباد سے اپنی منزل کی طرف جا رہے تھے جب اُنھیں یفتلے بالا نامی علاقے میں اغواء کر لیا گیا۔

ان امدادی کارکنوں نے ضلع یاوان میں ایک طبی مرکز جانا تھا جہاں تک رسائی کے لیے مرکزی سڑک سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ اُنھیں اس واقعے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

متعلقہ غیر سرکاری امدادی تنظیم اور مغوی کارکنوں کے نام منظر عام پر نہیں لائے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG