افغان صدرحامد کرزئی اورامریکہ کے چوٹی کے جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس قندھار کے جنوبی صوبے کا دورہ کر رہے ہیں جہاں اتحادی افواج اس وقت طالبان کے خلاف ایک اہم کارروائی میں مصروف ہیں۔
امریکی سفیر کارل ایکنبیری بھی افغان صدر کے ہمراہ ہیں، جنھوں نےہفتے کے دِن قبائلی عمائدین سے ملاقات کی تاکہ اپنی حکومت اور بین الاقوامی افواج کے لیے حمایت حاصل کر سکیں۔
نیٹو اور افغان افواج ایک کارروائی کے ذریعے طالبان کو اُن کے جنوبی گڑھ سے باہر دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں، جسے ‘ آپریشن ڈریگن اسٹرائیک’ کا نام دیا گیا ہے۔
ایک اورخبر کے مطابق، برطانوی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بچاؤ کی ایک کارروائی کے دوران افغانستان میں اغوا ہونے والی برطانوی امدادی کارکن اغوا کرنے والوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی ہیں۔ لِنڈا نورگروو اور اُن کے تین افغان ساتھی 26ستمبر کو کُنڑ کے مشرقی صوبے سے اغوا کیے گئے تھے۔
وزیرِ خارجہ ولیم ہیگ نے ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں نورگروو کی ہلاکت کی تصدیق پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1