رسائی کے لنکس

کابل: سہ ملکی اجلاس میں پاک، افغان، چینی وزرائے خارجہ شرکت کریں گے


فائل
فائل

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان، صبغت اللہ احمدی نے کہا ہے کہ ’’مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کی جائے گی‘‘۔ اُنھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی

افغانستان میں ہفتے کے روز سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا جس میں میزبان ملک کے علاوہ چین اور پاکستان شرکت کریں گے، جس میں امن کے ساتھ ساتھ معاشی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے سلسلے میں بات چیت ہوگی۔

تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔

یہ سہ فریقی مکالمے کے عمل کا دوسرا دور ہے، جس کا گذشتہ سال چین میں افتتاح ہوا تھا، اور جس کا مقصد افغانستان و پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ میں کمی لانے میں مدد دینا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان، صبغت اللہ احمدی نے کہا ہے کہ ’’مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کی جائے گی‘‘۔ اُنھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔

پاکستانی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی پر سہ فریقی تعاون کے ایک ’فریم ورک‘ پر دستخط کیے جائیں گے۔

چین پاکستان کا ایک قریبی اتحادی ہے، جس نے گذشتہ دنوں افغانستان کے ساتھ اپنے معاشی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے، چین دونوں جنوب ایشیائی ہمسایہ ملکوں کے درمیان چپقلش کو دور کرنے کا خواہشمند ہے۔

چینی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام اور سلامتی کے نتیجے میں چین مخالف شدت پسندی کی حوصلہ شکنی ہوگی، جو مغربی سنکیانگ کے علاقے میں مشکلات پیدا کر رہی ہے، جس علاقے کی سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں۔

چین نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران پاکستان میں اربوں ڈالر کے زیریں ڈھانچے کی نوعیت کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ہے، جو صدر شی جنپنگ کے عالمی سڑکوں کے جال کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

XS
SM
MD
LG