رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں تین نیٹو فوجی ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے سات اہلکار رواں ماہ کے دوران مارے جا چکے ہیں جب کہ اس سال اب تک دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد لگ بھگ 100 ہو گئی ہے۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے کہا ہے کہ ملک کے مشرق میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے تین غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو نے ایک بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی لیکن مارے جانے والے فوجیوں کی شہریت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے سات اہلکار رواں ماہ کے دوران مارے جا چکے ہیں جب کہ اس سال اب تک دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد لگ بھگ 100 ہو گئی ہے۔

نیٹو افواج نے 2014ء کے اواخر تک افغانستان سے انخلاء کا اعلان کر رکھا ہے۔

حالیہ مہینوں میں افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے خاص طور پر وہ اضلاع جہاں نیٹو افواج نے سلامتی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل کر دی ہیں۔
XS
SM
MD
LG