رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں 15 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے وہ علاقے جہاں سے غیر ملکی افواج سلامتی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل کر کے جا رہی ہیں وہاں خاص طور پر شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

افغانستان میں بم دھماکوں میں آٹھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکے صوبہ ہلمند میں مختلف مقامات پر ہوئے۔

سب سے مہلک بم دھماکا ضلع سنگین میں ہوا، جس میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے انٹیلی جنس ادارے کے پانچ اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں سنگین ضلع میں انٹیلی جنس ایجنسی کا نائب سربراہ بھی شامل ہے۔

ہلمند پولیس کے مطابق دیگر تین بم دھماکوں میں سات افغان شہری اور دو پولیس افسر ہلاک ہوئے۔

افغانستان کے وہ علاقے جہاں سے غیر ملکی افواج سلامتی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل کر کے جا رہی ہیں وہاں خاص طور پر شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
XS
SM
MD
LG