رسائی کے لنکس

افغانستان میں فضائی حملوں کے معاملے پر نظر ثانی کی جائے: اقوام متحدہ


افغانستان میں فضائی حملوں کے معاملے پر نظر ثانی کی جائے: اقوام متحدہ
افغانستان میں فضائی حملوں کے معاملے پر نظر ثانی کی جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اس ہفتے کے شروع میں افغانستان میں نوبچوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور نیٹو افواج سے کہا ہے کہ دہشت گرد ی کے خلاف جاری اپنی جنگ میں ہوائی حملوں پر دوبارہ غورکرے۔

اقوام متحدہ کے بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق سفارت کار رادھیکا کومارس وامی نے بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کو تشویش ناک قرار دیا۔ انہوں نے امریکہ اور نیٹو سے کہا وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ وہ اس سلسلے میں تمام ضروری احتیاطی اقدامات کریں گے۔

افغان عہدے داروں نے کہا تھا کہ منگل کے روز مشرقی صوبے کنٹر میں جب بچوں کو فضائی حملے سے ہلاک کیا گیا تو وہ اس وقت جلانے کی لکڑیاں اکھٹی کررہے تھے۔

افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر نے بدھ کے روز اس واقعہ پر معذرت کرلی تھی۔

جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے ہوائی حملوں سے متعلق قوانین کے بارے میں تمام فوجی کمانڈروں اور ہیلی کاپٹروں کے اہلکاروں کو دوبارہ بریفنگ دینے کا حکم دیاہے۔

نیٹو نے کہاہے کہ اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات سے پتا چلاہے کہ اتحادی افواج نے غلط فہمی کی بنا پر ان پر غلطی سے فائرنگ کی تھی۔

XS
SM
MD
LG