رسائی کے لنکس

کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب حادثاتی دھماکا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کابل کے حساس علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد امریکی سفارت خارنے میں ’خطرے کی گھنٹیاں یا آلارم‘ بجنا شروع ہو گئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایک افغان تنصیب میں موجود بارودی مواد میں جمعرات کو حادثاتی دھماکے سے کچھ دیر کے لیے افرا تفری پھیل گئی۔

دھماکے کے فوراً بعد اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ شاید شدت پسندوں نے شہر کے حساس علاقے میں حملہ کیا ہے تاہم کچھ دیر بعد ہی صورت حال واضح ہو گئی۔

دھماکے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

کابل کے حساس علاقے میں واقع امریکی سفارت خارنے میں دھماکے کے بعد ’خطرے کی گھنٹیاں یا آلارم‘ بجنا شروع ہو گئے۔

افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے ترجمان فرید شمل نے فوری طور پر غیر ضروری خدشات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹریکل نقص کے باعث ایجنسی کے مرکزی احاطے میں موجود بارودی مواد میں دھماکا ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکا شدت پسندوں سے قبضے میں لیے گئے اسلحے اور بارودی مواد میں ہوا۔

اس دھماکے سے ایک روز قبل ہی کابل میں جرمن فوج کے ایک قافلے کے قریب خودکش کار بم دھماکا ہوا تھا تاہم اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
XS
SM
MD
LG