افغانستان کے عہدے داروں کا کہناہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں بڑی تعداد میں سکول کی طالبات بیمار پڑگئی ہیں۔ کئی مقامی حکام اس کاالزام طالبان پر لگارہے ہیں۔
صوبے قندوز کے حکام نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طالبان ، جو لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں، سکول جانے سے باز رکھنے کے لیے انہیں زہر دے رہے ہیں۔
پچھلے ہفتے 60 سے زیادہ لڑکیاں اچانک بیمار پڑ گئیں تھیں اور انہوں نے متلی اور چکر آنے کی شکایت کی تھی۔
افغانستان کے زیادہ تر علاقے پر طالبان کے کنٹرول کے زمانے میں لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت نہیں تھی۔ 2001ء کے آخر میں طالبان کی حکومت ختم کردی گئی تھی لیکن لڑکیوں کو سکول بھیجنے کا مسئلہ افغانستان کے زیادہ ترعلاقوں میں اب بھی بحث مباحثے کا موضوع ہے۔