رسائی کے لنکس

افغانستان میں قیمتی نوادارات کی دریافت


افغانستان میں قیمتی نوادارات کی دریافت
افغانستان میں قیمتی نوادارات کی دریافت

افغانستان ماضی بعید میں بودھ تہذیب کا ایک اہم مرکز رہاہے جس کے آثار اور باقیات بھی وہاں کے سنگلاخ پہاڑوں میں موجود ہیں۔ 2001ء میں اپنے اقتدار کے خاتمے سے قبل طالبان حکومت نے بامیان صوبے میں بودھ دور کی نشانیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے ہوئے کئی نادر مجسمے تباہ کردیے تھے۔

ارضیاتی ماہرین کا کہناہے کہ قیمتی آثار قدیمہ کے ساتھ ساتھ افغانستان معدنیات کی دولت سے بھی مالامال ہے اور وہاں زیر زمین دس کھرب ڈالر سے زیادہ مالیت کے خزانے موجود ہیں۔ان دنوں لوگر صوبے میں چین کے ماہرین تابنے کی تلاش کا کام کررہے ہیں۔ ان پہاڑوں میں چار ایسے مقامات موجود ہیں جہاں قدیم تاریخ کی باقیات کثرت سے بکھری پڑی ہیں۔ افغان ماہرین علاقے میں تابنے کے پراسسنگ پلانٹ کی تنصیب سے قبل وہاں موجود تاریخی نوادارات کونکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

افغان انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے خیر محمد خیر زادہ کہتے ہیں کہ ہم وہاں سے نوادرات اکھٹی کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہیں لیکن مشکل یہ ہے کہ علاقہ بہت بڑاہے اور ہمارے پاس وقت اور ماہرین بہت کم ہیں۔

اس علاقے میں 15 سوسال قبل بودھ عبادت گاہیں موجود تھیں جن کی زیارت کے لیے دور دراز علاقوں سے اس مذہب کے پیروکار آتے تھے۔ اس دور میں بھی یہ علاقہ تابنے کے وسیع ذخائر کی بنا پر شہرت رکھتاتھا۔

ماضی میں یہ خطہ نودارات چرانے والوں کی توجہ کا خاص مرکز بنا رہا۔ حتی کہ انہوں نے قیمتی نوادارت نکالنے کے لیے زمین کی کھدائی کے مشینیں بھی استعمال کیں۔

اب اس علاقے میں چین کے ماہرین تابنے کی تلاش کاکام کررہے ہیں۔ چین کی ایک کمپنی نے 2009ء میں یہاں اپنا مرکز قائم تھا اور وہ 2013ء تک تانبا نکالنے کے لیے کھدائی کاکام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

چین نے معدنیات نکالنے کے لیے افغانستان کے ساتھ چارارب ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، جسے افغانستان کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ قراردیاجارہاہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس کے نتیجے میں ملک میں روزگار کے بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی آمدنی بڑھے گی۔

آج کا افغانستان جو زمانہ قبل ازتاریخ کی نودارات اور باقیات کی دولت سے مالامال ہے، آنے والے برسوں میں یہاں سے نکلنے والی معدنیات اس کے شہریوں کو ترقی کی دولت سے بھی مالامال کردیں گی۔

XS
SM
MD
LG