رسائی کے لنکس

افغانستان: سیلاب اور زلزلے سے 33 افراد ہلاک


افغانستان میں بدھ کو مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے والے زلزلے اور شمالی صوبے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں بدھ کو مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے والے زلزلے اور شمالی صوبے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر 7ء5 شدت کے زلزلے نے بدھ کو دوپہر دو بجے کے قریب افغانستان کے مشرقی صوبوں کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان صوبے لغمان میں 65 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک پاکستان کے بالائی علاقوں کے علاوہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی تک محسوس کیے گئے تھے۔

افغانستان کی انجمنِ ہلالِ احمر کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں لغمان کے پڑوسی صوبوں ننگر ہار اور کنڑ میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

انجمن کے ترجمان کے مطابق دونوں صوبوں میں سیکڑوں گھر بھی منہدم ہوگئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافےکا اندیشہ ہے۔

دوسری جناب افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں بدھ کی صبح آنے والے سیلاب میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG