رسائی کے لنکس

افغان شہریوں کی ہلاکت پر اتحادی افواج کی معذرت


جائے وقوع پر مقامی افراد ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
جائے وقوع پر مقامی افراد ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے امریکی کمانڈر نے رواں ہفتے ایک فضائی کارروائی میں شہری ہلاکتوں پر معذرت کی ہے۔

امریکی کمانڈر ذاتی طور پر معذرت کرنے کے لیے جمعہ کو مشرقی صوبے لوگر پہنچے جہاں بدھ کو پیش آنے والے واقعے میں افغان حکام کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کارروائی میں شہری ہلاکتوں کی اتحادی افواج نے پہلی مرتبہ باضابطہ تصدیق کی ہے۔

جنرل جان ایلن
جنرل جان ایلن

اتحادی افواج نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ براکی بارک نامی ضلع میں ایک طالبان رہنما کے خلاف کیے گئے آپریشن میں ’’متعدد شدت پسند‘‘ ہلاک ہوئے۔ تاہم ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے مناظر میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی دیکھائی گئی ہیں۔

افغان صدر حامد کرزئی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسی فضائی کارروائی جس میں شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہو، اُس کا نا تو کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے اور نا ہی اسے برداشت کیا جائے گا۔

مسٹر کرزئی نے گزشتہ ہفتے افغان حکام کو صوبہ پکتیا میں ایسی ہی ایک کارروائی میں آٹھ شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG