رسائی کے لنکس

افغانستان: تشدد کے واقعات میں 12 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی افغان اور انہیں عوام کی شدید نفرت کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

افغانستان کے مختلف حصوں میں منگل کے روز ہونے والے تشدد کے کئی واقعات میں کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس میں دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے ایک بم پھٹنے سے ہلاک ہونے والے 9 افراد بھی شامل ہیں۔

افغان عہدے داروں کا کہناہے کہ کابل کے مغربی حصے میں ایک پل کے قریب گذرنے والی بس کو بم کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی پولیس کا کہناہے کہ اس نے بم دھماکے سلسلے میں ایک مشکوک شخص اور پانچ زخمی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایک اور واقعہ میں صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم میں نیٹو کے مرکز کے باہر بادرودی مواد سے بھرے ایک ٹرک پر بم حملہ ہوا جس میں کم ازکم 11 افراد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی افغان اور انہیں عوام کی شدید نفرت کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

افغان دارالحکومت کابل کے نواح میں منگل کی صبح بم دھماکے میں 9 شہری ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے ایک بس کو نشانہ بنایا گیا۔

کسی فرد یا گروہ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثنا اتحادی افواج نے کہا ہے کہ افغانستان کے مشرقی حصے میں منگل کو عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گیا۔

نیٹو نے ہلاک ہونے والے اہلکار کی قومیت اور اس واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
XS
SM
MD
LG