رسائی کے لنکس

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن کی مذمت


کابینہ کی دفاعی کمیٹی کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن کی مذمت
کابینہ کی دفاعی کمیٹی کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن کی مذمت

وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کی مذمت کی ہے ۔ کمیٹی نے اس آپریشن کو پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان،چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خارجہ،سیکرٹری دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں تفصیلی غور و فکر کے بعدملکی تحفظ اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ بھی جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور عوام کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا اوراس سلسلے میں بڑی طاقتوں اور خطے کے ممالک کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG