رسائی کے لنکس

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے بابر اعظم کی بطور کپتان واپسی، شاہین بھی ٹیم میں شامل


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی بھی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں شامل فاسٹ بالرز احسان اللہ، زمان خان اور اوپنر سائم ایوب کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

محمد رضوان، فخر زمان اور حارث رؤف کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ احسان اللہ کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی جگہ مل گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ سات اپریل کو لاہور میں ہو گا۔

محدود اوورز کی دونوں سیریز کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں 14 اپریل سے سات مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ شاداب خان (نائب کپتان) فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتحار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، سائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اُسامہ میر بھی شامل ہیں۔

عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر کو رویزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

سیریز کا شیڈول

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 14،15 اور 17 اپریل کو لاہور جب کہ 20 اور 24 اپریل کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی جب کہ تین، پانچ اور سات مئی کو تین ایک روزہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG