رسائی کے لنکس

مالی: داعش کے حملے میں روس کے چار پرائیویٹ فوجی اہلکار ہلاک



فراسیسی فوج کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین تصویر میں مالی کے اندر روس کی فوجی کمپنی ’ ویگنر‘ کے تین اہلکاروں کو ، دائیں طرف، دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
فراسیسی فوج کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین تصویر میں مالی کے اندر روس کی فوجی کمپنی ’ ویگنر‘ کے تین اہلکاروں کو ، دائیں طرف، دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

ویب ڈیسک۔ مالی میں القاعدہ سے منسلک گروپ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے وسطی مالی میں بنڈیگارا کے نزدیک ایک حملے میں روس کی پرائیویٹ فوجی کمپنی ’ ویگنر گروپ‘ سے وابستہ چار اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جماعت نصرت الاسلام والمسلمین نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس کے جنگجووں کی ہفتے کے روز موپٹی کے علاقے میں روسی مرسنریز ( اجرتی سپاہیوں) کے ساتھ ایک جھڑپ ہوئی۔ اس بیان کا ’ سائٹ انٹیلی جنس گروپ‘ نے ترجمہ جاری کیا ہے جو جہادیوں کے بیانات پر نظر رکھتا ہے۔

ویگنر گروپ کی کھلے بندوں کوئی نمائندگی نہیں کرتا اس لیے ان کا موقف نہیں لیا جا سکا ہے۔

مالی اس مذہبی عسکریت پسندی سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے جس نے سال 2012 میں ایک تحریک کے بعد جڑیں پکڑ لی تھیں اور پڑوسی ممالک تک پھیل گئی تھی۔ اس عسکریت پسندانہ تحریک میں ہزاروں افراد ہلاک اور دسیوں لاکھ افراد مغربی افریقہ کے ساحلی ریجن میں گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ویگنر گروپ نے سینکڑوں جنگجووں کو گزشتہ سال مالی کی فوج کی حمایت کے لیے بھجوایا تھا اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور مقامی رہائشی اس گروپ پر شہریوں کے قتل عام کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔ ان الزامات کا گروپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

روس کی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ ویگنر گروپ کے اہلکار مالی میں موجود ہیں لیکن مالی کی حکومت ان اہلکاروں کو روسی فوج کے انسٹرکٹرز یا تریبیت کاروں کے طور پر متعارف کراتا ہے نہ کہ پرائیویٹ سکیورٹی کنٹریکٹر کے۔

جولائی میں، جماعت نصرت الاسلام والمسلمین نے مالی کے مرکزی فوجی اڈے پر حملے کا دعوی کیا تھا۔ گروپ نے کہا تھا کہ یہ حملہ ویگنر کے ساتھ حکومتی شراکت داری کا ردعمل ہے۔

(خبر کا مواد رائٹرز سے لیا گیا)

XS
SM
MD
LG