رسائی کے لنکس

دبئی ٹیسٹ: پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش


سری لنکا کے کھلاڑی جیت کی خوشی منا رہے ہیں
سری لنکا کے کھلاڑی جیت کی خوشی منا رہے ہیں

سری لنکا نے دو۔صفر سے یہ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ پاکستان گزشتہ دس سالوں میں پہلی بار متحدہ عرب امارات میں کوئی سیریز ہارا ہے۔

پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی ہار گیا۔ دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 68 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان کو جیت کے لئے 317 رنز بنانا تھے لیکن پوری ٹیم 248کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان ٹیم کو ’وائٹ واش‘ کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ابو ظہبی میں کھیلا گیا تھا اور اس میچ میں بھی سری لنکا کو ہی فتح حاصل ہوئی تھی۔

سری لنکا نے دو۔صفر سے یہ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ پاکستان گزشتہ دس سالوں میں پہلی بار متحدہ عرب امارات میں کوئی سیریز ہارا ہے۔

پاکستان نے میچ کے پانچویں روز اپنی اننگز پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 198رنز سے شروع کی اور اسے کو جیت کے لئے 119 رنز بنانا تھے۔

آج آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں وہاب ریاض نے ایک، اسد شفیق نے 112، سرفراز احمد نے 68، محمد عامر نے چار اور یاسر شاہ نے 5 رنز بنائے۔

اسد شفیق نے جو سنچری آج مکمل کی وہ تعداد کے لحاظ سے ان کی گیارہویں سنچری ہے۔ انہوں نے 152 گیندوں میں 10چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ لیکن ان کی سینچری بھی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہی۔

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے تین جبکہ گماگے اور فرنانڈو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG