رسائی کے لنکس

چین کی برآمدات میں دس فی صد اضافہ


جکارتہ کی ایک مارکیٹ میں سستے چینی کھلونوں کا ڈھیر
جکارتہ کی ایک مارکیٹ میں سستے چینی کھلونوں کا ڈھیر

تجزیہ کاروں کی رائے میں چین کی تجارت کامستقبل بدستور غیر یقینی ہے جس کی وجہ یورپ میں جاری قرضوں کا بحران اور امریکی معیشت کی بحالی کی سست رفتار ہے۔

ستمبر میں چین کی برآمدت میں توقع سے زیادہ ا ضافہ ہوا جس سے باقی دنیا کے ساتھ اس کی فاضل تجارت کا حجم مزید بڑھ گیا۔

ہفتے کے روز چین کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس کی برآمدت 9 اعشارہ 9 فی صد بڑھ گئی ہیں ۔ اور یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور یورپ کی معیشیں مشکلات سے گذر رہی ہیں۔

چین کا کہناہے کہ سمتبر میں اس کی برآمدت میں دواعشاریہ چار فی صد اضافہ ہوا ، جب کہ اگست میں اس کی برآمدت ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں گھٹ گئی تھیں۔

حکومت کا کہناہے کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی فاضل عالمی تجارت کا حجم ستمبر میں 27 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔

لیکن تجزیہ کاروں کی رائے میں چین کی تجارت کامستقبل بدستور غیر یقینی ہے جس کی وجہ یورپ میں جاری قرضوں کا بحران اور امریکی معیشت کی بحالی کی سست رفتار ہے۔

جمعے کے روز امریکی حکومت نے یہ اعلان کیا تھا کہ30 ستمبر 2012کو ختم ہونے والے مالی سال میں مسلسل چوتھے برس بجٹ خسارہ ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ رہا، اگرچہ اس دوران محصولات کی آمدنی میں چھ اعشاریہ چار فی صداضافہ ہوا اور معیشت ایک سال پہلے کے مقابلے میں مضبوط ہوئی۔

امریکی معیشت کے لیے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آیا اوباما انتظامیہ اور کانگریس کے درمیان بجٹ پر جاری تعطل ختم ہونے کی کوئی راہ نکل سکے گی ، جو حالہ معاشی فوائد کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
XS
SM
MD
LG