پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے پیر کو سعودی فرما رواں شاہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق بھی شاہ عبداللہ کو آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور توانائی کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سعودی فرماں رواں نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو یقین دلایا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی اہمیت کے لحاظ سے یکساں ہے۔
شاہ عبداللہ کاکہنا تھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سعودی عرب توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھر پور مددکرے گا۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف دوروزہ دورے پر اتوارکوسعودی عرب پہنچے تھے ۔ان کا دورہ آج مکمل ہوگیا ہے۔