رسائی کے لنکس

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری


فخر الدین جی ابراہیم
فخر الدین جی ابراہیم

حزبِ اقتدار و مخالف کے اراکینِ پارلیمان پر مشتمل کمیٹی نے فخر الدین جی ابراہیم کو متفقہ طور پر اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

صدر آصف علی زرداری نے فخر الدین جی ابراہیم کی بطور نئے چیف الیکشن کمشنر تقرری کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج کو حزبِ اقتدار و مخالف کے اراکینِ پارلیمان پر مشتمل کمیٹی نے متفقہ طور پر اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق فخر الدین جی ابراہیم جمعہ کو کسی وقت چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

فخر الدین جی ابراہیم حالیہ دنوں میں میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ایک چیلنج ہے اور اُن کے بقول اگر ایسا نا ہوا کو ملک ’’تباہی‘‘ کی طرف چلا جائے گا۔

موجودہ پارلیمان کی مدت فروری 2013ء میں مکمل ہو رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت کے بعض وزراء یہ عندیہ بھی دے چکے ہیں کہ عام انتخابات رواں سال ہو سکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG