رسائی کے لنکس

ممبئی میں بم کی اطلاع پر خوف وہراس


جانچ پڑتال کے بعد اہل کاروں نے بتایا کہ مشکوک پیکٹ میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا۔

بدھ کے روز بھارتی تجارتی مرکز ممبئی میں پولیس اس اطلاع کے بعد کہ ایک پرہجوم شاپنگ مال میں کوڑے کرکٹ کے ایک ڈرم میں ایک مشکوک پیکٹ موجود ہے، فوراً وہاں پہنچی، جس سے خریدو فروخت کے لیے آئے ہوئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور بم کو ناکارہ بنانے والے اہل کاروں نے مشکوک مقام کے گرد واقع سڑکوں اور راستوں کو بند کرکے اسے لوگوں سے خالی کروا لیا۔

انسداد دہشت گردی اسکوارڈ بھی مشکوک مواد کی چھان بین کے لیے موقع پر پہنچ گیا۔

روئیٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جانچ پڑتال کے بعد اہل کاروں نے بتایا کہ مشکوک پیکٹ میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا۔

گذشتہ سال 14 جولائی کو رش کے اوقات میں ممبئی میں تین مہلک بم دھماکے ہوئے تھے جس نے شہر کے کئی حصوں کو ہلاک کررکھ دیاتھا۔ ان دھماکوں میں کم ازکم 21 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

گذشتہ سال کے بم دھماکے 2008ء کے دہشت گرد حملوں کے بعد سب سے بڑا دہشت گرد حملہ تھا۔ بھارت 2008ء کے حملوں کا الزام، جس میں غیر ملکیوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوگئے تھے، پاکستان میں قائم ایک عسکری تنظیم پر عائد کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG