رسائی کے لنکس

بھارت: بم حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں دو افراد گرفتار


بھارت: بم حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں دو افراد گرفتار
بھارت: بم حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں دو افراد گرفتار

بھارتی عہدے داروں نے کہاہے کہ انہوں نے دوایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو نئی دہلی پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

بھارت کے وزیر داخلہ پی چدم برم نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرفتار کیے جانے والےافراد کا تعلق پاکستان کے عسکریت پسند گروپ لشکر طیبہ سے ہے۔

لشکر طیبہ پر 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کاالزام ہے جس میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

چدم برم نے گرفتاری کے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں ، لیکن یہ کہا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد دارالحکومت کے کسی پرہجوم مقام پر بم نصب کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

نئی دہلی گاہے بگاہے دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنتا رہاہے۔ گذشتہ سال ستمبر میں ایک عدالت سے باہر ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

اس ماہ کے شروع میں بھی نئی دہلی کے ایک دھماکے میں ایک اسرائیلی سفارت کار شدید زخمی ہوگیاتھا۔

XS
SM
MD
LG