امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں منعقد وکٹری ریلی میں شرکت کی ہے۔ شدید ٹھنڈ میں حامیوں کی بڑی تعداد کیپیٹل ون ارینا پہنچی۔ اس ریلی کا احوال جانیے اس رپورٹ میں۔
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن امیگریشن کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ جنوری 2017 سے جنوری 2021 تک امریکہ کے 45ویں صدر رہ چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت، کریئر اور وائٹ ہاؤس میں واپسی کے لیے کوششوں پر ایک نظر۔
حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کے بعد امریکہ ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں ایک بار پھر عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
انہوں نے ایک میرین کے طور پر فوج میں خدمات انجام دیں اور پھر اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے اعلی ترین امتیاز کے ساتھ ڈگری حاصل کی۔ وینس نے امریکہ کی موقر " ییل " یونیورسٹی سے قانون کے شعبےمیں ڈگری حاصل کی۔ ییل یونیورسٹی میں ہی وینس نے اپنی مستقل کی شریک حیات اوشا سے شادی کے لیے ان کا ہاتھ مانگا۔
وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد میلانیا ٹرمپ عملی طور پر عوام کی نظروں سے اوجھل ہو گئیں۔ کبھی کبھار وہ اپنے شوہر کی 2024 کی صدارتی مہم اور اپنی یادداشت کی پروموشن کے لیے عوام کے سامنے آتی رہیں۔"اس یاد داشت کو لکھنا میرے لیے ذاتی طور پر انتہائی گہرا اور اپنے بارے میں سوچنے کا تجربہ تھا"۔میلانیا۔"
امریکی ریاست اوہائیو سے سینیٹر منتخب ہونے والے جے ڈی وینس کو ری پبلکن پارٹی کی طرف سے الیکشن 2024 کے لیے نائب صدر کا امیدوار منتخب کیا گیا تھا۔ 20 جنوری کو نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے والے جے ڈی وینس کیسے اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے اور ان کا تعلیمی کریئر کیسا رہا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
میلانیا ٹرمپ امریکہ کی خاتونِ اول کی حیثیت سے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس آنے والی ہیں۔ قبل ازیں وہ 2016 کے بعد چار برس یہاں کی مکین رہ چکی ہیں۔ ان کی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں اس ویڈیو میں۔
صدر کی تقریبِ حلف برداری کے دن امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 اور زیادہ سے زیادہ منفی پانچ سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
منتخب صدر ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کیپٹل ون ارینا پیر کو حلف برداری کی تقریب براہِ راست دکھانے کے لیے کھلا ہو گا اور وہاں پریڈ بھی ہو گی۔
مزید لوڈ کریں