ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب یو ایس کیپٹل کے روٹانڈا ہال میں ہو گی۔ اس سے قبل کیپٹل بلڈنگ کے باہر کھلے میدان میں ہونا تھی جس میں تقریباً بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع تھی۔ مگر سردی کی وجہ سے یہ تقریب بلڈنگ کے اندر منتقل کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اور شی کے درمیان فون پر ہونے والی یہ گفتگو بیجنگ کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوئی جس کے مطابق چین کے نائب صدر ہان زینگ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن آرہے ہیں۔
انہوں نے دو بار امریکہ کے صدر کی حیثیت سے اپنے انتخاب پرامریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ،"میں ہر شہری سے کہتا ہوں کہ میں آپ کے لیے لڑوں گا۔ آپ کے خاندان اور آپ کے مستقبل کے لیے۔ اور جب تک میرے جسم میں ایک سانس بھی باقی ہے۔ ہر روز میں آپ کے لیے جدوجہد کروں گا۔"
امریکہ میں صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے غیر ملکی رہنماؤں کو دعوت دینے کی روایت نہیں ہے البتہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی رہنماؤں کو مدعو کیا ہے
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ میں بہت زیادہ دولت، طاقت اور اثر و رسوخ 'اولیگاریکی' کی شکل اختیار کر رہے ہیں جس سے امریکہ میں پوری جمہوریت، بنیادی حقوق اور آزادیوں کو حقیقت میں خطرات لاحق ہیں۔
ایف بی آئی کے مخبر نے اپنے ہینڈلر کے سامنے یہ دعویٰ کیا تھا کہ 2015 میں جب جو بائیڈن امریکہ کے نائب صدر تھے تو انہیں اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو یوکرین کی توانائی کمپنی ’برزما‘ کے اعلیٰ حکام نے 50، 50 لاکھ ڈالر رشوت دی تھی۔
امریکی کانفرنس نے پیر کے روز اپنے ایک اجلاس میں یہ توثیق کی کہ نومبر میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کاملا ہیرس کو شکست دی تھی۔
امریکہ کا صدر بننے کے لیے 538 الیکٹورل کالج میں سے کم از کم 270 ووٹس درکار ہوتے ہیں۔ صبا شاہ خان آپ کی ملاقات کروا رہی ہیں ایسے ہی ایک الیکٹر سے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت میں ان کے 270ویں الیکٹر تھے اور دوسری مدت کے لیے بھی ان کو اپنا ووٹ دے چکے ہیں۔
امریکہ کے آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کے بعد چھ جنوری کو کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس ہونا لازمی ہے جس میں ہر ریاست سے الیکٹورل ووٹس کے مہر بند سرٹیفکٹ ایوان میں توثیق کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔
نیویارک کی عدالت کے ایک جج ہوان مرشان نے امریکہ کے سابق اور آئندہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں دس جنوری کو سزا سنانے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
امریکی عوام نے پانچ نومبر کے انتخابات میں براہِ راست صدر کو منتخب نہیں کیا تھا بلکہ ہر ریاست میں الیکٹورل کالج کا انتخاب کیا تھا۔ اس الیکٹورل کالج نے منگل کو امریکہ کی تمام ریاستوں میں صدر کے امیدوار کو اپنا ووٹ دیا ہے۔ یہ ووٹ چھ جنوری کو شمار کیے جائیں گے۔ مزید بتا رہی ہیں پنسلوینیا سے صبا شاہ خان۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی کیس کے دوران پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ نومنتخب صدر کو گنجائش دینی چاہیے۔ لیکن اُن کا اصرار تھا کہ ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے۔
مزید لوڈ کریں