دلچسپ بات یہ ہے کہ آئینی طور پر امریکہ کی کوئی سرکاری یا ’آفیشل‘ زبان نہیں ہے البتہ عام بول چال اور دفتری کارروائی وغیرہ میں سب سے زیادہ انگریزی استعمال ہوتی ہے۔
امریکی اور پاکستانی سینیٹ میں نشستوں کی تعداد میں کوئی فرق نہیں البتہ امریکی سینیٹرز براہ راست انتخاب کے ذریعے سینیٹ تک پہنچتے ہیں جبکہ پاکستان کی سینیٹ کے اراکین منتخب نمائندے نہیں ہوتے۔ مزید جانیے فائزہ بخاری سے۔
امریکہ میں آٹھ نومبر کو وسط مدتی انتخابات ہورہے ہیں جن میں ریاستی اسمبلیوں کے ارکان کا بھی انتخاب بھی ہوگا۔ امریکہ کے ریاستی قانون ساز اداروں اور پاکستان کی صوبائی اسمبلیوں کے درمیان کیا فرق ہے؟ دلچسپ حقائق جانیے فائزہ بخاری سے۔
امریکہ میں آٹھ نومبر کو ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ امریکہ میں مقیم مسلمان ان وسط مدتی انتخابات میں کتنی دلچسپی لے رہے ہیں، ان کے مسائل کیا ہیں، اور انہیں ان مسائل کے حل ہونے کی کتنی امید ہے؟ جانیے صباہ شاہ خان کی اس رپورٹ میں۔
لگ بھگ امریکہ کی نصف ریاستوں میں ایسے قوانین موجود ہیں جن میں ووٹر کو کسی دوسرے شخص کے ذریعے اپنا ووٹ ڈاک یا بیلٹ جمع کرانے کے مخصوص ڈبوں تک پہنچانے کی سہولت دی گئی ہے۔
صدر بائیڈن نے اپنی تقریر میں ایوان زیریں کی اسپیکر ننسی پیلوسی کے شوہر پر ہونے والے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے انتخاب چوری کیے جانے کے جھوٹے دعوؤں نے گزشتہ دو برسوں کے دوران سیاسی تشدد کو ایندھن فراہم کرنے اور ووٹروں کو خوف زدہ کرنے میں خطرناک حد تک اضافہ کیا ہے۔
جون 2021 کے بعد سے ایک ہزار سے زیادہ رپورٹس کے ساتھ۔انتخابی کارکنوں اور انتخابی اہلکاروں کے خلاف دھمکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے، تقریباًساٹھ فیصد کا تعلق ان سات ریاستوں سے ہے جن میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کویا تو چیلنج کیا یا فراڈ کے غیر مصدقہ الزامات کی وجہ سے آڈٹ کیا گیا
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں عام طور پر ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے لیکن تھنک ٹینک' پیو ریسرچ سینٹر' کی ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق 36 فی صد ووٹرز نے وسط مدتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے "سنجیدگی سے غور" کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکہ میں آٹھ نومبر کو وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں مسلمان امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ مگر کیا یہ امیدوار لوگوں کے مسائل سے واقف ہیں؟ اور ان انتخابات میں مسلمان کتنی دلچسپی لے رہے ہیں؟ یہ جاننے کی کوشش کی ہے صبا شاہ خان نے اس ویڈیو میں۔
وسط مدتی انتخابات میں اگر ایوانِ نمائندگان میں صدر کی جماعت کو اکثریت حاصل نہ ہو تو اسے اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہی معاملہ سینیٹ کا بھی ہے۔
نوجوانوں کے اس گروہ کو جسے جنریشن’ زی ‘ کہا جاتا ہے امریکی تاریخ کی سب سے متنوع نسل ہے۔ انہیں اس وقت،امریکہ میں مقامی یا وفاقی سطح پرجو سیاسی قیادت ہے، اس میں اس تنوع کی عکاسی نظر نہیں آتی۔ ’لوگوں کو ان جگہوں پر نہ دیکھ پانا جہاں وہ خود کو دیکھنا چاہتے ہیں‘
امریکہ میں رواں برس شیڈول وسط مدتی انتخابات میں یہ بھی تعین ہو گا کہ ایوانِ نمائندگان میں کسے اکثریت حاصل ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق قومی اور عالمی معاملات کا بھی ان انتخابات پر اثر پڑے گا۔ ان انتخابات کے نتائج کا امریکہ اور چین کے تعلقات پر کیا اثر پڑے گا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔۔۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available