امریکہ میں وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں، جس میں رائے عامہ جانچنے والے اداروں کے مطابق ری-پبلکن پارٹی کے حق میں نتائج آ سکتے ہیں۔ ری-پبلکن پارٹی یوکرین کو دی جانے والی امداد پر سوالات اٹھاتی رہی ہے۔ ایسے میں یوکرین کے لیے امریکی حمایت کا مستقبل کیا ہوگا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
دو سال پہلے سے ریپبلکن پارٹی کی حمایت کرنے والے لوگ اب ڈیموکریٹس کے مقابلے میں کہتے ہیں کہ جمہوریت ٹھیک کام نہیں کر رہی ہے۔ اس سال اڑسٹھ فیصد ریپبلکن دو سال پہلے کے بتیس فیصد کے مقابلے میں ایسا محسوس کرتے ہیں۔
بائیڈن کے منصوبے میں ایک لاکھ 25 ہزارسالانہ سے کم آمدنی والے طابعلموں یا ڈھائی لاکھ ڈالر سالانہ سے کم آمدنی والے گھرانوں کے لئے وفاقی تعلیمی قرض میں سے 10 ہزار ڈالر کی منسوخی کے لئے کہا گیا ہے اور اس کے تحت 20 لاکھ اہل امریکیوں کے وفاقی تعلیمی قرضے مکمل طور پر معاف کر دئے جائیں گے ۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد بھی اپنے حمایتیوں کے بل پر انتخابات میں شکست کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ امریکی انتخابات میں انہیں ووٹر فراڈ کے ذریعے ہٹایا گیا۔
سعودی عرب سمیت تیل پیدا کرنےوالےممالک کی طرف سے روس کے ساتھ مشاوت کے بعد پیداوار میں کمی سےامریکہ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے اس فیصلے سے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات کو بھی دھچکا لگنے کا اندیشہ ہے، واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک میں منعقدہ مذاکرے پر مبنی رپورٹ
بائیڈن انتظامیہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ایسا اوپیک پلس کے پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے بعد کیا جا رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے اچھی خبر نہیں۔
بائیڈن انتظامیہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ملک میں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے اچھی خبر نہیں سمجھی جا رہی۔ رپورٹ دیکھیے۔
صدر بائیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔
"پیرسن انسٹیٹیوٹ اور ایسو سی ایٹڈ پریس۔ این او آر سی سینٹر فار پبلک افئیرز ریسرچ" کے عوامی جائزے کے مطابق بائیڈن حکومت کے دو برسوں میں امریکہ کے 60 فیصد بالغ افراد کہتے ہیں کہ مخالفین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بدتر ہوں گے۔
اس کے باوجود کہ یوکرین میں جنگ کے باعث دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ لیکن یہ اوپیک پلس کے پچھلے ہفتے کے اس فیصلے سے پہلے کی بات تھی۔ اس اجلاس میں گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے مہینے سے تیل کی پیداوار میں بیس لاکھ بیرل یومیہ کی کٹوتی کی جائے گی۔
امریکی دارالحکومت میں ہفتے کے روز ہزاروں خواتین نے تولیدی حقوق اور صنفی انصاف کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے قبل اسقاط حمل کے حقوق کا معاملہ اہم مسئلہ بن کر ابھرا ہے۔ واشنگٹن میں اس مظاہرے میں خواتین کے ساتھ مرد اور بچے بھی شامل تھے۔ مزید دیکھیے اس ویڈیو میں
مزید لوڈ کریں
No media source currently available