ملک میں رواں برس مئی میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے 1974 کے رو ورسز ویڈ کے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعد کانگریس پر کنٹرول حاصل کرنے کی دوڑ مزید تیز ہوگئی ہے۔ ایسے میں ابارشن ان انتخابات کے دوران ایک اہم طے طلب معاملہ بن کر ابھرا ہے۔
ایک امریکی اپیل کورٹ نے تارکین وطن کے بچوں کے طور پر امریکہ آنےوالوں کو تحفظ فراہم کرنےوالے پروگرام ڈاکا کے خلاف نچلی عدالت کے فیصلے کی توثیق کی ۔عدالت نےڈاکا کے تحت رجسٹرڈ موجودہ 594000 تارکین وطن کو اپنی حیثیئت کی تجدید کی اجازت دی لیکن نئی درخواستوں کی بندش جاری رکھی۔
گزشتہ انتخابات کی طرح اس بار بھی کئی ریاستی اور غیر ریاستی کردار سائبر اسپیس کے ذریعے امریکی نیٹ ورکس کی چھان بین کرنے کے لیے رسائی کر رہےہیں۔ وہ ایسی کمزوریوں کی تلاش میں ہیں جو انہیں ووٹ ڈالنے کے عمل میں مداخلت کرنے کا موقع دے سکیں۔
وہ خطوط، جن کا کمپنیوں نے عوامی طور پر اعتراف کیا ہے ،ان میں کہا گیا ہے کہ جب تک کہ بیچنے والے کامرس ڈیپارٹمنٹ کے لائسنس حاصل نہ کر لیں, انہیں ایسی چینی فیکٹریوں کو چپ سازی کا سامان برآمد کرنے سے منع کیا گیا ہے ، جو ذیلی 14 نینو میٹر کے عمل کے ساتھ جدید سیمی کنڈکٹرز تیار کرتی ہیں۔
صدر بائیڈن کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم طویل عرصے سے خود کو یہ یقین دلاتے رہے ہیں کہ امریکہ میں جمہوریت محفوظ ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہمیں جمہوریت کی حفاظت کرنی ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو اس مقصد کے لیے کھڑے ہونا ہے۔
امریکہ کے صدر جوبائیڈن فلاڈلفیا میں جمعرات کی شام ٹیلی ویژن پر پرائم ٹائم میں خطاب کریں گے، جس میں وہ اس بارے میں بات کریں گے جسے وائٹ ہاؤس کے حکام ''قوم کی روح کے لیے جنگ'' قرار دیتے ہیں۔
وہ مقروض افراد جن کی آمدنی 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر سالانہ سے بھی کم ہے، یا ایسے خاندان جن کی کل آمد سالانہ ڈھائی لاکھ ڈالر سے کم ہے، ان کے قرض میں سے 10 ہزار ڈالر معاف کر دئے جائیں گے۔
ٹک ٹاک نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ کمپنی میں الیکشن سینٹر کھولے گا جس کی مدد سے لوگ ووٹنگ کے لیے مختص جگہوں اور امیدواروں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس قانون سازی میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے مقابلےکے لیے امریکی تاریخ کی سب سے اہم وفاقی سرمایہ کاری مختص کی گئی ہے۔ یعنی ایک دہائی کے دوران تقریباً 375 بلین ڈالر، اور یہ میڈی کیئر کےحقدار امریکیوں کے لیے ،ڈاکٹر کے نسخے سے ملنے والی کی دواؤں کی سالانہ لاگت کو دو ہزار ڈالر تک لے آئے گا ۔
ٹرمپ کو بڑھتی ہوئی قانونی کمزوریوں کا سامنا کرتے ہوئے اگلےصدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار کے طور پر انہیں اپنے سیاسی کیریئر کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی کی حمایت کی ضرورت ہے۔
یہ تبدیلی سب سے زیادہ مضافات میں نظر آتی ہے جہاں گزشتہ انتخابات میں زیادہ پڑھے لکھے ووٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اب یہ ووٹر واپس ری پبلکنز کی طرف آ رہے ہیں۔ یہ رجحان ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے بہت خطرناک خیال کیا جا رہا ہے۔
مزید لوڈ کریں