امریکی ریویوز ویب سائٹ 'ییلپ' کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس ناشتے اور برنچ کےلگ بھگ چھ ہزار 421 کاروبار کھلے ہیں۔ یہ 2019 کے مقابلے میں 23 فی صد زیادہ زیادہ ہے۔
لاہور میں کوکنگ سکھانے والے ایک انسٹی ٹیوٹ میں خواجہ سراؤں کا ایک گروپ بھی تربیت حاصل کر رہا ہے۔ تاکہ وہ بھی ریسٹورینٹس میں جاب یا پھر اپنا کاروبار کر سکیں۔ مگر ان خواجہ سراؤں کو کیا خدشات ہیں؟ دیکھیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
ڈائی ٹیشن کے مطابق سبزیاں تیز آنچ پر پکانے سے اس میں موجود کئی غذائی اجزا کم ہو سکتے ہیں۔ لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ سبزیاں پکانے سے نہ صرف یہ نرم ہوجاتی ہیں بلکہ انہیں ہضم کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔
امریکہ کے سپر اسٹورز میں ان دنوں انڈوں کے شیلف خالی نظر آ رہے ہیں جب کہ بعض اسٹورز ایسے بھی ہیں جہاں شہری ایک مخصوص تعداد سے زیادہ انڈے نہیں خرید سکتے۔ امریکہ میں انڈوں کی کمی کا سامنا کیوں ہے؟ بتا رہی ہیں سعدیہ زیب رانجھا۔
حکومت نے اشتہار کی پابندی سے متعلق فیصلے کے لیے ایک فہرست بھی جاری کی ہے جس میں مختلف مصنوعات میں شکر، چربی اور نمک وغیرہ کی مقدار کے اعتبار سے ایک اسکورنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ لیکن چھ کروڑ ٹن سالانہ دودھ کی پیداوار میں سے صرف تین فی صد ہی گھی، مکھن اور دیگر اشیا بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ ملک میں مقامی سطح پر پنیر کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے کیا کیا جا رہا ہے؟ جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
ماچا عام طور پر چین اور جاپان میں پایا جاتا ہے جب کہ اس میں عام گرین ٹی کے مقابلے میں قدرتی مٹھاس بھی موجود ہوتی ہہے۔
امریکہ کی 10 ریاستوں میں ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے اوائل میں ای کولی فوڈ پوائزننگ کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں وفاقی صحت حکام کے مطابق کم از کم 49 افراد متاثر ہوئے اور ان میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی۔
نیو یارک کی ایک ہفتہ وار فوڈ مارکیٹ میں ہر ہفتے دیسی مٹھائیوں کے ذائقے سے بھرے امریکی ڈونٹس بیچے جاتے ہیں ، جو مارکیٹ میں آنے والوں میں بہت پسند کیے جاتے ہیں، ان ڈونٹس کو بناتی ہیں ایک انڈین امریکن پریانکا پودار۔ان سے آپ کی ملاقات کراتے ہیں آعیزہ عرفان کی اس وڈیو میں
پاکستان میں اس وقت مارکیٹ میں پھلوں کے بادشاہ آم کی کئی اقسام دستیاب ہیں لیکن شہری شکایت کر رہے ہیں کہ آم کی مٹھاس اور ذائقہ پہلے جیسا نہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
ٹائپ ٹو ڈائی بیٹیس ذیابیطس کی ایک قسم ہے جس میں خون میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ پتا انسولین بنانا کم کردیتا ہے۔
پاکستانیوں کی عید شیر خرمے یا سویّوں کے بغیر تو ادھوری ہی ہے۔ لیکن اب عید پر میٹھے میں اور کیا آپشنز ہیں؟ بتا رہی ہیں لاہور سے ثمن خان۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available