Sadia Asad reports for VOA Urdu Radio and Web from Washington
امریکہ میں صفائی کرنے آنے والوں کے بھی اپنے ہی ٹھاٹھ ہیں۔ وہ صاف ستھرے کپڑے پہنے اپنی ذاتی کار سے آتے ہیں اور چند گھنٹے کی صفائی کے آپ سے ایک لاکھ روپے تک بھی چارج کرتے ہیں۔ سعدیہ زیب رانجھا کی رپورٹ دیکھیے۔
امریکہ میں 'سپر بول' محض ایک ایونٹ نہیں بلکہ یہ امریکی کلچر کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اتوار کو نیشنل فٹ بال لیگ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ مزید بتا رہی ہیں سعدیہ زیب رانجھا۔
امریکہ کے سپر اسٹورز میں ان دنوں انڈوں کے شیلف خالی نظر آ رہے ہیں جب کہ بعض اسٹورز ایسے بھی ہیں جہاں شہری ایک مخصوص تعداد سے زیادہ انڈے نہیں خرید سکتے۔ امریکہ میں انڈوں کی کمی کا سامنا کیوں ہے؟ بتا رہی ہیں سعدیہ زیب رانجھا۔
سال دو ہزار دس سے دو ہزار چوبیس تک پیدا ہونے والے بچے 'الفا جنریشن' کہلاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق الفا جنریشن زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والی اور چھوٹی عمر میں سب سے زیادہ پیسے خرچ کرنے والی جنریشن ہے۔ جین الفا سے متعلق مزید بتا رہی ہیں سعدیہ زیب رانجھا۔
امریکہ میں ہر چار سال بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں ساری توجہ سوئنگ اسٹیٹس پر مرکوز ہوتی ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس ان ریاستوں کو کہا جاتا ہے جہاں کسی ایک امیدوار کی کامیابی کی پیش گوئی کرنا تقریباً ناممکن ہو۔ صدارتی انتخاب میں ان ریاستوں کی کیا اہمیت ہوتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
امریکہ میں صرف وہی شخص صدر بن سکتا ہے جو ملکی آئین میں بیان کی گئی شرائط پر پورا اترتا ہو۔ یہ شرائط کیا ہیں؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
ریاست جارجیا میں ارلی ووٹنگ کے پہلے دن بڑی تعداد میں شہریوں نے امریکی صدر کے لیے ووٹ دیا۔ جارجیا کے باشندے ان لاکھوں امریکیوں میں شامل ہیں جو اگلے ماہ الیکشن کے دن سے پہلے ہی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ارلی ووٹنگ کہاں اور کتنے روز پہلے شروع ہوتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
عدید فیاض نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک تھے اور سات فروری کو ایک ایسے شخص کے ہاتھوں گولی کا شکار ہوئے جو لوگوں کو آن لائن کاریں بیجنے کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔ عدید کے بچے اب بھی اس انتظار میں ہیں کہ ان کے بابا ڈیوٹی پہ کہیں دور گئے ہیں اور جلد ہی گھر واپس آ جائیں گے۔
روس کا شمار سونا پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ سال روس نے تقریبا ساڑھے پندرہ ارب ڈالر کا سونا برآمد کیا۔ روس کی وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ برس ملک میں سونے کی پیداوار تین سو چودہ ٹن تھی۔
بابا گرونانک صاحب کے ہاں ماتھا ٹیکتے ہوئے، گپی آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ آج ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں، علی سیٹھی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔ میں ہمیشہ ہی سے موسیقی کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ یہ دلوں اور ذہنوں کو جیتنے کا ہنر جانتی ہے۔ اور میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں
کُل آٹھ ایوارڈز کے ساتھ ڈرامہ 'سنو چندا' سر فہرست رہا جبکہ پانچ ایوارڈز کے ساتھ 'ڈر سی جاتی ہے صلہ' دوسرے نمبر پر رہا۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی بڑی تعداد 'ہم ایوارڈز' کی تقریب کے سلسلے میں امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں جمع ہیں۔
’وائس آف امریکہ‘ سے بات کرتے ہوئے، عدنان صدیقی نے اپنے حالیہ پراجیکٹس پر روشنی ڈالی، اور ان کے کردار پر ناظرین کے منفی کمنٹس کو کردار کی کامیابی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب بھی کسی پراجیکٹ پر کام کیا ’’اسے چیلنج سمجھ کر کیا‘‘۔
ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اسی لیے یہاں لوگوں میں اس تقریب سے پہلے بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
سیف علی خان اور نوازالدین صدیقی پر مشتمل سٹار کاسٹ کے ساتھ اس سلسلے کی پہلی کڑی جون سن 2018 کے آخری ہفتے میں ریلیز کی گئی۔
پیر کے روز اوسلو میں ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ان کی تقریر کے بعد بہت سے لوگوں نے لکھا ہے کہ ’تمغہ امتیاز‘ کے موقعے پر ہماری تنقید غلط تھی۔ مہوش نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایوارڈ کی صحیح حقدار ہیں۔
معروف تجزیہ نگار اور کالمسٹ رافعہ زکریا نے لکھا کہ پریانکا مودی کے نظریات کی ایک بے حس حامی ہیں۔
لکس سٹائل ایوارڈ 2019 کے 18ویں ایڈیشن کی اس تقریب میں، یاسر کی جانب سے پروپوزل اور اقرا کو گلے لگانے اور بوسہ دینے پر ہونے والی ٹرولنگ کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آ رہا۔
نواز شریف کے ہمراہ جہاز میں پاکستان آنے والے اور لمحہ بہ لمحہ صورتِ حال کا جائزہ لینے والے صحافیوں کا مشاہدہ۔
مزید لوڈ کریں