پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک ایسی لائبریری بھی ہے جہاں صدیوں پرانے نادر نسخوں سمیت ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔ اس لائبریری کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں آنے والوں کو نہ صرف رہائش بلکہ کھانا بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے اور یہ لائبریری 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ گیتی آرا اور سلمان قاضی کی رپورٹ۔
پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کو تقریباً آٹھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس دوران انہیں کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔ پی ڈی ایم نے سیاسی طور پر کیا کھویا اور کیا پایا؟ جانیے گیتی آرا انیس کی اس رپورٹ میں۔
عمران خان سیاسی طور پر جہاں ایک مقبول لیڈر ہیں وہیں بعض حلقے ان کے پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تلخ تعلقات کے باجود ان کے ساتھ نرم برتاو رکھا جاتا ہے، اور ان کے تلخ رویے پر اس قسم کا رد عمل سامنے نہیں آتا جس کا سامنا دیگر سیاست دانوں کو روایتی طور پر کرنا پڑا ہے۔
میں جب کوریج کے لیے پہنچی تو ان کی گلی میں ان کا گھر تلاش کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی کیوں کہ وہاں ان کے عزیز واقارب اور چاہنے والے انھیں آخری الوداع کہنے کے لیے بڑی تعداد میں موجود تھے۔
صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں صحافت پر قدغنیں اور صحافیوں کو درپیش مسائل ایک بار پھر زیرِ بحث ہیں۔ بہت سے صحافی ان محرکات پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں جن کے باعث ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا۔ پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں معروف صحافیوں کی رائے جانیے اس رپورٹ میں۔
اکتوبر بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی کا مہینہ ہے۔ بریسٹ کینسر بر وقت تشخیص کی صورت میں قابل علاج ہے لیکن مکمل صحت یابی تک مریض کو کئی مشکل اور تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی آمنہ سلمان کے لیے علاج کے دوران بڑا مسئلہ ایموشنل سپورٹ کا نہ ہونا تھا۔ گیتی آرا انیس کی رپورٹ
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے اکتوبر کے مہینے میں خنکی اور ٹھنڈ محسوس کی جاتی تھی لیکن اب یہاں ان دنوں شدید گرمی ہے۔ اسلام آباد کے رہائشی پہلے اور اب کے موسم میں کیا فرق محسوس کر رہے ہیں؟ گیتی آرا انیس کی رپورٹ۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف شہروں سے آئے سینکڑوں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین بجلی کے نرخوں میں کمی اور گنے، کپاس اور چاول کی خریداری کے نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری کے بغیر اسلام آباد سے نہیں جائیں گے۔ گیتی آرا انیس کی رپورٹ۔
مظاہرین گزشتہ شام کو سینکڑوں کاروں اور بسوں کے ذریعے اسلام آباد کے مرکزی علاقے بلیو ائریا پہنچے جہاں مظاہرین کے آنے کا سلسلہ دن بھر سے جاری ہے۔
عام طور پر صاف کھڑے پانی میں پرورش پانے والے اس مچھر کے کاٹنے سے اسلام آباد میں اب تک 500 کے لگ بھگ افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے دو افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔ راولپنڈی میں بھی 500 ڈینگی مریض سامنے آ چکے ہیں۔
اسلام آباد میں واقع 'پاکستان مونیومنٹ' اپنے منفرد طرزِ تعمیر کی وجہ سے قومی یادگاروں میں نمایاں ہے۔ اس یادگار کی تعمیر اور اس کے منفرد ڈیزائن کی کہانی جانتے ہیں 'پاکستان مونیومنٹ' کے آرکیٹیکٹ عارف مسعود کی زبانی۔ رپورٹ کر رہی ہیں گیتی آرا انیس۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی کامیابی نے ملکی سیاست میں پھر ہلچل پیدا کردی ہے۔ اب جب پنجاب میں ممکنہ طور پر تحریکِ انصاف کی حکومت بنے گی تو مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ جانتے ہیں گیتی آرا کی رپورٹ میں۔
اسفند یار خٹک ایک کتھک رقاص ہیں جو معروف پشتو شاعر خوشحال خان خٹک کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسفند یار نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے کتھک کو کیوں چنا اور کن مشکلات سے گزر کر وہ اپنے مقصد تک پہنچے؟ جانیے اسلام آباد سے گیتی آرا انیس اور سلمان قاضی کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو وہیں کھانے پکانے میں استعمال ہونے والا تیل اور گھی بھی لوگوں کی جیب پر بوجھ بڑھا رہے ہیں۔ خوردنی تیل کی قیمت دوگنی ہوکر 600 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ تیل اور گھی مہنگا ہونے کی وجہ کیا ہے؟ بتا رہی ہیں گیتی آرا انیس۔
پاکستان میں مہنگائی کا اثر عوام کے ساتھ ساتھ سناروں پر بھی پڑ رہا ہے۔ مہنگائی کے باعث سونے کے زیورات بنانے کا رواج بھی کم ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے سناروں کا کام تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ اس کاروبار سے جڑے افراد کیا سوچ رہے ہیں؟ جانیے گیتی آرا اور سلمان قاضی کی رپورٹ میں۔
اس اجلاس میں نہ تو اپوزیشن اراکین کو وزیرِ خزانہ کا گھیراؤ کرتے دیکھا گیا اور نہ ہی بجٹ کی کاپیاں پھاڑی گئیں اور باآسانی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل اپنی بجٹ تقریر کرتے رہے، بلکہ اہم نوعیت کے اعلانات پر اُن کے ساتھی اراکین ڈیسک بجا کر اُنہیں داد بھی دیتے رہے۔ کیونکہ حزب اختلاف کی نشستیں خالی تھیں۔
پاکستان کی وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ مہنگائی سے پریشان شہری بجٹ سے کیا امیدیں لگائے بیٹھے ہیں اور ماہرِ اقتصادیات بجٹ کو کیسا دیکھ رہے ہیں؟ جانیے گیتی آرا انیس کی رپورٹ میں۔
تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد صدرِ پاکستان کے اختیارات موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ بھی صدر کے اعتراض کی وجہ سے اب تک لٹکا ہوا ہے۔ وی او اے کی نمائندہ گیتی آرا انیس نے اس ویڈیو میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر صدر کے اختیارات کیا ہیں؟
پاکستان میں ان دنوں جہاں سیاسی تقسیم واضح ہے، وہیں صحافت اور صحافی بھی دو حصوں میں بٹے نظر آتے ہیں۔ کبھی کسی صحافی پر 'لفافہ' لینے، تو کبھی پورے چینل اور اخبارات پر ہی جانب داری کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ کیا پاکستان میں صحافت اور ایکٹوازم کا فرق ختم ہو رہا ہے؟ دیکھیے گیتی آرا انیس کی رپورٹ میں۔
امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔ اس دورے میں وہ 20 سے 24 اپریل کے دوران لاہور اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا دورہ کریں گی۔
مزید لوڈ کریں