پينتيس کھلاڑيوں کو چار کيٹيگريز ميں شامل کيا گيا ہے۔ اظہر علي، شعيب ملک، سرفراز احمد، ياسر شاہ، محمد حفيظ، محمد عامر اور بابر اعظم نے اے کيٹيگري ميں جگہ بنا لي ہے۔
جماعت کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مارچ کا مقصد کشمیری رہنما سید صلاح الدین کے لیے حمایت کا اظہار کرنا ہے۔
لاہور میں وکلا کے ایک گروپ نے حکومت کے خلاف جلوس نکالا۔ احتجاجی وکلا وزیرِاعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق سکھ یاتریوں نے پاکستان نہ جانے دینے پر اٹاری ریلوے اسٹیشن پر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عیدالفطر سے پہلے سانحہ احمد پور شرقیہ نے پوری قوم کو رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
پنجاب رینجرز نے آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب کے علاقے کھاریاں اور سرائے عالمگیر سے بیس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے فائنل اور 1992ء کے کرکٹ کے عالمی کپ کے فائنل میچ میں کئی قدریں مشترک نکل آئی ہیں۔
سکھ برادری نے افطار کے ساتھ روزہ داروں کے لیے دودھ اور شربت کی سبیل کا بھی اہتمام کیا جس پر شہریوں کا رش رہا۔
چيئرمين پاکستان پيپلز پارٹي بلاول بھٹو زرداري رواں ہفتے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرنے کے علاوہ کارکنوں کے ساتھ افطار بھی کی۔
ایف آئی اے پنجاب کے سائبر کرائم سرکل لاہور نے جعلی چیئرمین نیب بن کر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا نام بشارت عزیز بتایا جاتا ہے، جنھیں چھاپے کے دوران ساہیوال کے علاقے فتح شیر کالونی سے گرفتار کیا گیا
پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز اور دیگر آفیشلز کو بھی افغان کرکٹ لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔