رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے شہر میامی میں محوِ پرواز ہیلی کاپٹر میں تین مسافر سوار تھے۔ حادثے میں اس میں سوار دو افراد زخمی ہوئے جب کہ تیسرا فرد محفوظ رہا۔
بائیں بازو سے بولنگ کرنے والے وسیم اکرم کے کیریئر کا آغاز 1984 میں ہوا تھا جب کہ وہ 2003 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ وسیم اکرم 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان کی ٹیم کا حصہ تھے۔
یوکرین کی فوج کا کہنا تھا کہ باغیوں نے بھاری اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے فرنٹ لائن کے ساتھ ساتھ 30 سے زیادہ مقانات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو کہ طویل عرصے سے کشیدگی کم کرنے کے لیے کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسکول سسٹم کے ملازمین ایک عرصے سے طلباء کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور وہ طلباء کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ مسیحی مذہبی سرگرمیوں میں حصّہ لیں۔
ایک اور خبر کے مطابق، جمعے کو امریکہ نے پولینڈ کو 250 ٹینک فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، جو نیٹو اتحاد کا ایک رکن ملک ہے، جس پر کئی صدیوں سے روس یا تو حملہ آور یا پھر قابض رہا ہے
’’ میں تمام فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنے بیانات میں انہتائی محتاط رہیں۔ بیانات کا مقصد کشیدگی کم کرنا ہونا چاہیے نہ کہ اس کو ہوا دینا‘‘
جانز ہاپکنزیونیورسٹی بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنس دانوں کا اندازہ ہے لہ اومیکرون کی اس لہر کے خاتمے تک امریکہ میں ہر چار میں سے تین افراد ضرور متاثر ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ ''معاون چیف آف مشن کے خلاف اس اقدام کا قطعی کوئی جواز نہیں تھا اور ہم اسے کشیدگی بڑھانے کا ایک قدم خیال کرتے ہوئے جوابی کارروائی پر غور کررہے ہیں''
دوسری جانب، جرمن چانسلر اولاف شلز نے کیف میں صدر ولودومیر زیلنسکی سے مذاکرات کیے ہیں، جب کہ منگل کے روز وہ ماسکو جائیں گے جہاں ان کی صدر پوٹن سے ملاقات طے ہے
تازہ رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ ''یہ لوگ اچھے حال میں ہیں، اپنے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں''؛ اور یہ کہ'' شناخت کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا ہے''
میڈیا کی آزادی کےمتعدد حامی 'آر ٹی یو کے'پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر ادارہ غیر جانبداری اور آزادئ اظہار کے معیار پر پورا نہیں اترتا، کیونکہ یہ ادارہ صدر رجب طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے ساتھ سیاسی وابستگی رکھتا ہے
زیرِ سمندر یہ پائپ لائن روس سے گیس جرمنی کے راستے یورپ لیجانے کے لیے تیار ہے مگر ابھی کام نہیں کر رہی۔ روس کو اسکے ہمسایہ ملک یوکرین پر حملے سے باز رکھنے کے لئے مغربی حکومتوں کی کوششوں میں یہ گیس پائپ لائن ایک بڑا ہدف بن گئی ہے۔
جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل، جو یمن سے چلائے گئے اور یو اے ای میں داخل ہوئے، وہ یمن میں ایجاد نہیں ہوئے۔ نہ وہاں ان کو ڈیزائن کیا گیا نہ وہاں بنایا گیا۔ چنانچہ میرے خیال میں ہم اس میں یقیناً ایران کا تعلق دیکھتے ہیں۔
او ایچ سی ایچ آر کی ترجمان لز تھروسل نے جنیوا میں مقیم صحافیوں کو بتایا کہ "ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمیں ان لاپتہ خواتین اور ان کے خاندان کے افراد کی سلامتی کے حوالے سے تشویش ہے''
بیلاروس میں روسی فوجی مشقیں یوکرین کے لیے تازہ ترین خطرہ ہے، جومشقیں دارالحکومت کیف کی سرحد سے جنوب میں صرف 210 کلومیٹر کے فاصلے پر کی جا رہی ہیں۔ ماسکو نے بحیرہ اسود میں جنگی بحری جہاز بھی تعینات کیے ہیں اور یوکرین کے مشرقی کنارے پر اس کے ایک لاکھ سے زیادہ فوجی بھی جمع ہیں
خبروں کے امریکی اداروں کے لیے کام کرنے والے جو صحافی وہاں باقی رہ گئے ہیں ان کے پریس کارڈز کی تجدید نہیں کی جا رہی ہے۔ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی، جاپان اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کم از 22 صحافیوں کو مستقل رہائشی ویزوں کے سلسلے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔
ایک سروے کے مطابق 1999میں، 70 فی صد امریکیوں کا کہنا تھا کہ وہ گرجا گھر، مسجد یا دیگر عبادت گاہوں میں جاتے ہیں۔ 2020 تک، یہ تعداد 47 فیصد تک گر گئی تھی۔ 2019 کے ایک سروے سے پتہ چلا کہ 10 میں سے صرف تین امریکی گرجا گھروں کی ہفتے وار عبادت میں شرکت کر رہے تھے۔
مزید لوڈ کریں